جہاں سورج غروب نہیں ہوتا .چھ ماہ دن اور چھ ماہ رات..قدرت خداوندی....ناروے کے شہر تھرمسو اور زوردیا.....اور بھی کئی ممالک دنیا میں ایسے ہی قدرتی اصول پر چلتے ہیں
تھرمسو اور زورویا میں کسی شخص کو شام سے پہلے گھر پہنچنے کی جلدی نہیں ہوتی کیونکہ یہاں شام ہی نہیں ہوتی‘ سورج اس شہر میں 24 گھنٹے چمکتا ہے‘ شہر میں مشرق اور مغرب کی تمیز بھی ممکن نہیں‘ سورج چھتوں پر بھی نہیں پہنچتا‘ یہ صرف کھڑکیوں‘ دروازوں پر دستک دے کر آگے بڑھ جاتا ہے‘ آپ اگر زمین کا گلوب دیکھیں تو آپ کو قطب شمالی اس کی چوٹی پر نظر آئے گا‘ نارتھ پول دراصل زمین کی چھت ہے‘ یہ چھت سورج کے گرد دائیں سے بائیں گھومتی ہے۔۔۔۔۔۔۔☆
سورج گھومنے کے دوران اسے ایک خاص زاویے سے فوکس رکھتا ہے اور یوں شمالی ناروے میں رات نہیں ہوتی‘ سورج چوبیس گھنٹے آسمان پر چمکتا رہتا ہے‘ سورج کی یہ چمک 25 ستمبر تک جاری رہتی ہے‘ 25 ستمبر کو قطب شمالی سے سورج اچانک غائب ہو جاتا ہے اور پورے خطے پر طویل رات طاری ہو جاتی ہے‘ چوبیس گھنٹے کی لمبی رات۔ شمالی ناروے کے ایک گائوں ’’روزویا‘‘ میں 19 اکتوبر سے 23 فروری تک 24 گھنٹے مکمل اندھیرا رہتا ہے‘ آپ دن کے وقت بھی باہر نکلیں تو آپ کو ہاتھ سے ہاتھ سجھائی نہیں دیتا‘ قطب شمالی کی رات18 مارچ تک جاری رہتی ہے 25 ستمبر سے 18 مارچ تک 175 دن یہ خطہ اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے‘ اس دوران یہاں برف ہوتی ہے‘ سردی ہوتی ہے اور قطب شمالی کے سفید ریچھ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔☆
25 ستمبر کو سورج واپس آ جاتا ہے اور قطب شمالی کے لوگ سورج کی واپسی کا تہوار مناتے ہیں اور پھر یہ سورج 25 ستمبر تک ڈوبتا نہیں‘ ان 175 دنوں میں 20 جون سے 20 جولائی کے دوران قطب شمالی میں ’’ مڈ نائیٹ سن‘‘ رہتا ہے‘ سورج دائیں سے بائیں گھومتے ہوئے رات کے بارہ بجے نقطہ انتہا تک پہنچتا ہے اور پھر ڈوبے بغیر آگے کا سفر شروع کر دیتا ہے‘ یہ ایک حیران کن تجربہ ہوتا ہے‘ آپ کے سامنے سورج مشرق سے مغرب تک جاتا ہے اور پھر وہاں سے چمکتا ہوا آگے بڑھ جاتا ہے اور آپ رات کے بارہ بجے سورج کو دن کے بارہ بجے کی پوزیشن پر دیکھتے ہیں زیر نظر تصویر جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ ناروے میں واقع نارڈ کوپ کی پہاڑی کی ہے جہاں لوگ آدھی رات کو سورج کا نظارہ کر رہے ہیں
ناروے میں نارڈ کوپ کو اینڈ آف دی ورلڈ بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ نارویجن حکومت کی طرف سے دنیا کے آخری کونے پر لوہے کے بنے دیو قامت گلوب بنایا گیا ہے ۔۔۔۔۔☆ ۔ آپ یہاں اگر گلوب کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویر لینا چاہیں تو آپ کو سورج اور دُھند کے مقابلے میں سورج کی جیت کا انتظار کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔☆ یہ گلوب دنیا کے اختتام کی نشانی ہے
اس سے آگئے موت کا کھیل شروع ہو جاتا ہے
یہ مقام زمین کے 71ویں درجے پر واقع ہے‘ آپ اگر 71ویں درجے پر گلوب پر لکیر کھینچیں تو یہ لکیر ناروے‘ فن لینڈ‘ سویڈن اور پورے روس کے بالائی حصے سے گزرے گی گویا دنیا کے یہ سرد ترین ممالک 71 ویں درجے سے نیچے ہیں‘ 71ویں درجے کے بعد 78واں درجہ آتا ہے اور اس کے بعد 90ڈگری۔71 ویں درجے )ڈگری( کے بعد برفیں ہیں اور ان برفوں پر زندگی نہ ہونے کے برابر ہے