موٹاپا بہت سی بیماریوں کا سبب
موٹاپا بہت سی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور ہر کسی کو یہی فکر ہوتی ہے کہ وہ اپنی جسامت کو قابو میں رکھے لیکن بعض اوقات لاکھ احتیاط کے باوجود انسان اس کوشش میں ناکام رہتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اپنی روز مرہ کی عادات پر غور کیاجائے۔اور دیکھا جائے کہ کہاں غلطی ہے۔
موٹاپے کا تعلق صرف اور صرف کھانے پینے سے نہیں ہے بلکہ اس کی دیگر پوشیدہ وجوہات بھی ہوتی ہیں۔
ہمارے ہاں اگر کسی اضافی وزن کی خاتون کو دیکھا جائے تو یہی سوچا جاتا ہے کہ اس کی خوراک زیادہ اور کام کم ہے،مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ ایسی خواتین بھی ہوتی ہیں جو کھاتی کم ہیں مگر پھر بھی ان کا وزن بڑھتا جاتا ہے۔
موٹاپا انسانی جسم میں فالتو چربی کے اکٹھے ہوکر جسم کو بد نما کر دینے کا نام
ہے۔موٹاپا بذات خود تو بیماری نہیں ہوتا مگر یہ کسی بیماری کے نتیجے میں ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے بھی کافی بیماریاں پیدا ہونے کا امکان ہو سکتاہے۔
موٹاپے کی وجوہات
موٹاپے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی خوراک کی بے اعتدالی ہے مگر خواتین میں سب سے بڑی وجہ ہارمونز کی بے قائدگی ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ چکنائی والی اشیاء بھی موٹاپے کا سبب بنتی ہیں۔
پولی سسٹک
موٹاپے کا ایک بڑاسبب جسم میں پانی کی کمی بھی ہے۔ان سب وجوہات کہ
برعکس آج کل خواتین میں پائے جانے والی ایک نئی بیماری”پولی سسٹک اوری“PCOS،بھی موٹاپے کا باعث بن رہی ہے۔
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہر دس سے ایک خاتون مبتلا ہیں۔تشویشناک بات یہ ہے کہ آج کل کی خواتین اس مرض سے لاعلم ہے۔پولی سسٹک اور ی ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے خواتین دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں جیسے وزن کا بڑھ جانا ،چہرے پہ بال آجانا،کمر درد،ڈپریشن کا شکار رہنا ،جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔اگر وقت پر اس بیماری کا علاج نہ کروایا جائے تو یہ خطر ناک بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے جیسے ذیابیطس ،دل کی بیماریاں ،بچے دانی میں کینسر ،بلڈ پریشر۔
ناقص خوراک
ریسرچ کے مطابق 52فیصد خواتین اس مرض میں مبتلا ہیں۔یہ بیماری غلط لائف اسٹائل اور ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے آج کل کی جوان بچیوں میں پائی جارہی ہیں ۔اس کی بڑی وجہ آج کل کی ناقص خوراک ہے۔آج کل کی خواتین اس مرض سے لاعلم ہیں اور یہی لا علمی جان لیوا مرض کو بڑھاوا دے سکتی ہے۔خواتین کو چاہیے کہ ایسے حالات میں لاعلمی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ فورن ڈاکٹر سے رجوع کرے۔
