Home Top Ad

Responsive Ads Here

اسپرین کی گولیاں


  اسپرین کی گولیاں 

مچھر یا کیڑے کے کاٹنے کا بہترین علاج مچھر یا چھوٹے کیڑے کے کاٹنے کی درد اور سوجن دور کرنے کے لیے اسپرین انتہائی مفید ہے
                           

 اسپرین کو ویسے تو مخصوص بیماری کے لیے استعمال کیا جاتاہے مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس کے دوسرے کیا کیا فائدے ہیں۔ ۔مچھر یا کیڑے کے کاٹنے کا بہترین علاج مچھر یا چھوٹے کیڑے کے کاٹنے کی درد اور سوجن دور کرنے کے لیے اسپرین انتہائی مفید ہے ۔ ایک کپ پانی میں اسپرین حل کریں اور اس پانی کو کاٹی گئی جگہ پر لگائیں آپ دیکھیں گے کہ سوجن اور درد ختم ہو گیاہے ۔ ۔چہرے کے داغ دھبے ختم کرنا اسپرین چہرے کے داغ دھبوں کو کم سے کم کرنے کے لیے اسپرین زبردست چیز ہے ۔ 


اس کو سکن کلینر کے طور پر استعمال کیا جاسکتاہے ۔اس مقصد کے لیے سات اسپرین کی گولیاں ، تین چائے کے چمچ دہی اور ایک چمچ خالص شہد ملا لیں ۔ اس کے بعد اس کو اپنے چہرے پر لگائیں ۔ تقریباََ اس پیسٹ کو پندرہ منٹ لگا رہنے دیں ۔ پندرہ منٹ بعد چہرے کو دھولیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی جلد پہلے سے زیادہ نرم اور صاف ہو گئی ہے ۔ جبکہ اس کے دو تین بار استعمال سے تمام داغ دھبے بھی دور ہو جائیںگے ،۔بالوں کو نرم اور چمکدار بنانے اور خشکی دور کرنے کے لیے اسپرین باقی چیزوں کی طرح آپ کے بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ اسپرین کی ایک گولی کو ایک گرم کپ پانی میں حل کریں اور مکمل حل ہو جانے پر اس پانی کو سر پر استعمال کریں ۔ پندرہ منٹ بعد سر کو اچھی طرح 
دھو لیں ۔