نیند کے دوران,,,,جب آپ سو رہے ہوتے ہیں
نیند کے دوران
ہمارا دماغ
ہم دن بھر میں جو کچھ اپنے دماغ میں بھرتے رہتے ہیں نیند میں ہمارا دماغ بیشتر معلومات مٹا دیتا ہے-ماہرین کے مطابق اگر دماغ ایسا نہ کرے تو آپ کا دماغ پہلے والی معلومات سے ہی بھرپور ہوجائے گا اور اس میں نئی معلومات داخل نہیں ہوسکے گی- اسی وجہ سے نیند کے دوران ہمارا دماغ غیر ضروری معلومات کو چھانٹنے کا عمل شروع کردیتا ہے
حلق تنگ ہوجاتا ہے
جسم کے دیگر پٹھوں کے برعکس نیند میں ہمارے حلق کے پٹھے ہرگز مفلوج نہیں ہوتے کہ کیونکہ ہمیں سانس لینے کے لیے ان کی ضرورت ہوتی ہے- تاہم یہ بہت زیادہ پرسکون ہوتے ہیں جس کی وجہ نیند کے دوران ہمارے حلق کا تنگ ہونا ہے-
مدافعتی نظام کی مضبوطی
یہ ایک حقیقت ہے کہ نیند کی کمی ہمارے مدافعتی نظام پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے- ایسے افراد جنہیں چھینکیں آنا شروع ہوتی ہیں اور وہ جب کم نیند سوتے ہیں تو ان کے جسم میں قدرتی طور پر ہی ایسے جراثیم تخلیق نہیں ہوپاتے جو اس بیماری کے خلاف لڑ سکیں- اس لیے جب آپ کو چھینکیں آئیں تو زیادہ سے زیادہ دیر تک سوئیں تاکہ آپ کا مدافعتی نظام ہی اس انفیکشن کو شکست دے ڈالے-
وزن میں کمی
جب آپ سو رہے ہوتے ہیں تو آپ پسینے اور سانس کے اخراج کی صورت میں جسم کا پانی ضائع کرتے ہیں- یہ سب دن میں بھی ہوتا ہے لیکن آپ چونکہ دن بھر کھاتے پیتے بھی رہتے ہیں اس لیے خارج ہونے والے پانی کا فائدہ نہیں ہوتا اور آپ کا وزن کم نہیں ہوپاتا- کسی بھی غذا کے اثرات کی کامیابی کے لیے ایک طویل اور بہترین نیند اشد ضروری ہے-
لعاب
منہ میں موجود لعاب کو زیادہ تر غذا کی ضرورت ہوتی جبکہ سونے کے دوران ہم کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں- اس وجہ رات بھر میں لعاب کم ہوجاتا ہے- نتیجتاً جب آپ صبح جاگتے ہیں تو آپ کا منہ خشک ہوتا ہے اور آپ کو پیاس محسوس ہورہی ہوتی ہے-
