کیلا کهانے اور کیلے کا جوس پینے کے فائدے
یہ بات درست ہے کہ کیلے کو سیب اور آم جیسے پھلوں کے درجے میں شمار نہیں کیا جاتا ہے تاہم صحت بخش ہونے کے زاویے سے یہ زیادہ مقبول ہے اس لیے کہ اس میں جسم کے لیے ضروری وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔گھر میں تیار کیا جانے والا کیلے کا تازہ شیک 10 ایسے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ ان کو جاننے کے بعد آپ اسے روزانہ پینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ دس فوائد مندرجہ ذیل ہیں
مطلوب توانائی کی فراہمی
کیلے میں توانائی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیلے کا شیک پینے سے بھی آپ کے جسم کو فوری توانائی حاصل ہوتی ہے اس لیے کہ یہ گلوکوز ، فرکٹوز ، سیکروز اور مالٹوز پر مشتمل ہوتا ہے جو تمام کے تمام توانائی کے قدرتی ذرائع ہیں۔
ہاضمے کے عمل میں بہتری
کیلا کهانے سے ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ باقاعدگی کے ساتھ کیلے کا شیک پینے سے آنتوں کی حرکت منظم رہتی ہے اور قبض کی شکایت سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے۔ خون میں کولسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون میں خراب کولسٹرول کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔
فالج سے حفاظت
باقاعدگی کے ساتھ کیلا کھانے سے فالج کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کہ کیلے میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو خون کے علاج میں بھی مددگار ہوتا ہے
معدے کے السر سے تحفظ
کیلا ان خلیوں کو سرگرم کرتا ہے جو انسانی معدے کے اطراف جھلی بناتے ہیں۔ اس طرح معدے کے تیزابوں سے حفاظت کے لیے پردہ تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح کیلے سے ان جراثیم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے جو معدے کے السر کا سبب بنتے ہیں۔
ذہنی صلاحیتوں کی بہتری
ناشتے میں کیلے کا شیک پینے سے انسانوں بالخصوص بچوں کی یادداشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں پائی جانے والی پوٹاشیم کی بڑی مقدار ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔
قوت مدافعت اور اعصابی نظام
کیلا میں وٹامنB اور C کیلے کا شیک انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری میں بھی مدد کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
کیلے میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا شیک بڑی آنت میں پائے جانے والے فائدہ مند جرثومے کی تخلیق میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ جرثومہ کیلشیئم جیسے غذائی مواد کو جسم کے اندر جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔
مزاج اور مُوڈ کی بہتری
کیلے کومزاج اور مُوڈ کی بہتری کا کا اہم ذریعہ شمار کیا جاتا ہےکیلے کو Tryptophan amino acid جو انسانمزاج اور مُوڈ کی بہتری کی نفسیاتی حالت کا ذمے دار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو پرسکون رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی واسطے کیلا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
گردے کی صحت برقرار
کیلے کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ گردے کی صحت قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلے میں موجود پوٹاشیم گردے پر نمک کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی گردے اپنا کام سہولت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔